Tuesday, June 11, 2024
Google search engine
HomeUncategorizedقاضی محمد رشید بھٹیعلی عمران سہروردی کے ہمراہ

قاضی محمد رشید بھٹی
علی عمران سہروردی کے ہمراہ

قاضی محمد رشید بھٹی
علی عمران سہروردی کے ہمراہ
جمعیت القریش کے سابق صدر
نوجوان سماجی کارکن
ابوبکر غوری کی عیادت کیلئے
کرنال کالونی پہنچ گئے،
ابوبکر غوری کے والد قاری جان محمد عابد غوری نقشبندی نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا،
اُنہوں نے ابوبکر غوری کی جلد صحت یابی کی دُعا کی،
اور اُن کی سماجی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا

کراچی: (سی این این) آل پاکستان قاضی اتحاد رابطہ کونسل کے سربراہ، روٹری کلب انٹرنیشنل سکھر، نواب شاہ کے گورنر اور سی این این پاکستان کے چیف پیٹرن قاضی محمد رشید بھٹی سی این این پاکستان کے چیف ایگزیکٹو سید علی عمران سہروردی کے ہمراہ جمعیت القریش کے سابق صدر سی این این پاکستان کے چیف پیٹرن اور نوجوان سماجی کارکن ابوبکر غوری کی عیادت کیلئے کرنال کالونی گُلشنِ اقبال کراچی پہنچ گئے، کرنال کالونی پہنچنے پر ابوبکر غوری کے والد امام وخطیب جامع مسجد فاروقی، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن ملحق وفاق المدارس العربیہ، سرپرست بیت الخیر ویلفیئر ٹرسٹ حضرت مولانا قاری جان محمد عابد غوری نقشبندی دامت برکاتہم عالی نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا، قاضی محمد رشید بھٹی اور علی عمران سہروردی نے ابوبکر غوری کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کی دُعا کی، اُنہوں نے ابوبکر غوری کی سماجی خدمات اور اپنی کمیونٹی کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا، یاد رہے کہ ابوبکر غوری کا چند روز قبل کمر کی تکلیف کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہُوا ہے اور وہ سخت علیل ہیں، دُعا فرمائیں الله پاک اُنہیں اور تمام مریضوں کو جلد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، آمین یارب العالمین،

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments