Saturday, February 17, 2024
Google search engine
HomeUncategorizedحکومتِ پنجاب کی ریونیو کُھلی کچہریاں کامیاب یا ناکام۔ ۔؟؟

حکومتِ پنجاب کی ریونیو کُھلی کچہریاں کامیاب یا ناکام۔ ۔؟؟

ملتان: (سی این این) حکومتِ پنجاب کی جانب سے ضلعی سطح پر صوبہ بھر میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ھے جو ہر ماہ کے پہلے دفتری دن صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہیں گی، ان خدمت کچہریوں میں ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ مال کے

افسران اور لینڈ ریکارڈ و رجسٹری برانچ کا عملہ قانون کے مُطابق عوام کو سہولیات فراہم کریگا، اس ضمن میں گزشتہ دنوں ملتان میں بھی ریونیو عوامی خدمت کچہری

کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنری تا پٹواری تک ریونیو عملہ نے ایک ہی چھت تلے عوام کو درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائینہ ریکارڈ، ڈومیسائل، فرد، اور انتقالات کے اجراء کی سہولیات فراہم کیں، اس موقع پر صوبائی وزیرِ توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے سی این این پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہُوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور تحریکِ انصاف عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ھے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مُنعقدہ یہ خدمت کچہری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے، اُنہوں نے کہا کہ صدیوں پرانے طرزِ حکمرانی میں تبدیلی سے لوگوں کے سالہا سال سے رُکے ہوئے کام پائیہ تکمیل کو پہنچ رھے ہیں، تحریکِ انصاف کی سوچ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کاوش اور صوبائی وزیر کے تاثرات یقیناً قابلِ قدر ہیں لیکن کیا ضلعی انتظامیہ نے اُن کے احکامات کی لاج رکھی۔ ۔؟؟ کیا ملتان کے شہری اپنے دیرینہ مسائل حل کراسکے۔ ۔؟؟ اِنہی چشم کُشا حقائق پر مبنی آصف الطاف خان کی CNN پاکستان پر نشر کی گئی خصوصی رپورٹ کی ریکارڈنگ آپ بھی مُلاحظہ فرمائیں۔ 👇

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments