Saturday, February 17, 2024
Google search engine
HomeUncategorizedمعروف شاعر و ادیب ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ

معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ

گھر کئ اُجڑے ہیں نیلام ہُوئے کھیت کئ
اے خُدا سازشی ٹولے کو مسلماں کردے

معروف شاعر و ادیب
ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ
قبیلہِ مدار رحمتہ الله عليه کا قیمتی اثاثہ ہیں،
قاضی محمد رشید بھٹی کا سرمائیہ کمیونٹی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ،
روٹری کلب انٹرنیشنل کا سید محمد اقبال شاہ کے اعزاز میں تقریب کا اعلان،

نواب شاہ: (سی این این) آل پاکستان قاضی اتحاد رابطہ کونسل کے سربراہ، روٹری کلب انٹرنیشنل کے ڈپٹی گورنر اور چیف پیٹرن CNN پاکستان قاضی محمد رشید بھٹی نے دنیائے طِب کی نامور شخصیت پروفیسر آف کلینیکل میڈیسن (lumhs) اور معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ کے اعزاز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی جس کا اہتمام “قاضی ہاؤس” نواب شاہ میں کیا گیا تقریب میں روٹری کلب انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنر سید تہذہب الحسن کاظمی، پاسٹ گورنر راؤ محمد سلیم، چیف ایگزیکٹو سی این این پاکستان سید علی عمران سہروردی، معروف فیملی فزیشن ڈاکٹر عبدالقادر راجپوت، قاضی محمد عارف رشید بھٹی، قاضی اورنگزیب رشید بھٹی ایڈووکیٹ، انجینئر قاضی جہانزیب رشید بھٹی انجینئر قاضی شاہجہاں رشید بھٹی و دیگر نے شرکت کی،
شُرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہ کی طبی اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی اور اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہ نے قاضی محمد رشید بھٹی اور شریک تمام عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے دل کے نہاں خانے سے اُٹھتی صداؤں پر مشتمل اپنی تازہ ترین تصنیف (شعری مجموعہ) دِلِ مُضطرِب تحفے کے طور پر پیش کی،
اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب انٹرنیشنل سید تہذہب الحسن کاظمی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ جیسی بلند پائیہ شخصیات روٹری کلب انٹرنیشنل کا حصہ ہیں، اُنہوں نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد پروفیسر ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کریں گے،

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments