Tuesday, June 11, 2024
Google search engine
HomeUncategorizedوزیرِخارجہ چونگی نمبر 14کے تاجران کا مطالبہ پورا کرکے تاجر رہنما ملک...

وزیرِخارجہ چونگی نمبر 14کے تاجران کا مطالبہ پورا کرکے تاجر رہنما ملک طاہر ڈوگر کی رہائش گاہ پہنچ گئے

مخدوم شاہ محمود قریشی چونگی نمبر 14 کے تاجران کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے سی این این پاکستان ملتان ڈویژن کے بیوروچیف و تاجر رہنما ملک طاہر ڈوگر کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار شاہراہِ 14 نمبر چونگی منظور ہونے کی مبارکباد دی، تاجروں کی جانب سے اپنے قائد خواجہ شفیق کے ہمراہ فخرِ ملتان

کا فقیدالمثال استقبال، این اے 156 میرے محسنوں کا حلقہ ھے، وزیرِ خارجہ پاکستان کا برملا اعتراف۔ ملتان: (سی این این) اللّہ تعالیٰ کے بعد حلقہ 156 کے عوام کا شُکر گُزار ہوں جن کی عطا کی گئی عِزّت نے مجھے دُنیا بھر میں پاکستان کی آواز بننے کا موقع بخشا، میں برملا اعتراف کرتا ہوں اور آپ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہ بات وزیرِ خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے معروف سماجی شخصیت، تاجر رہنما و بیورو چیف سی این این پاکستان ملتان ڈویژن ملک طاہر ڈوگر کی جانب سے 14 نمبر چونگی پر اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے موقع پر کہی، اُنہوں نے کہا کہ 14 نمبر چونگی سے 11 نمبر چونگی تک کی سڑک ایک عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھے، یہاں کے کاروباری حضرات اور عوام کی جانب سے عرصہ دراز سے اس کی تعمیر کا تقاضہ تھا، میں یہاں آنے سے پہلے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی اس شاہراہ کی منظوری اور اس کے بجٹ کی ایلوکیشن کا بندوبست کرکے اپنے بھائی ملک طاہر ڈوگر کو مبارکباد دینے آیا ہوں تاکہ یہ اپنی تاجر برادری میں سُرخرو ہوسکیں، آپ کی مشکلات ختم ہونگی تو میں بھی سُرخرو ہوسکوں گا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متعلقہ محکمے نے مجھے بتایا ھے کہ اس شاہراہ کا سروے ہوچکا ھے اور انشاءاللّہ چند روز بعد نئے سال کے آغاز میں کام شروع ہوجائے گا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اپنی بے پناہ مصروفیت کے باوجود میں اپنے حلقہ سے غافل نہیں ہوں اور الحمدُللّہ این اے 156 کے مُختلف علاقوں اور یونین کونسلز میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں، شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ دورہ ابو ظہبی کا ذکر کرتے ہُوئے کہا کہ دُبئی، شارجہ، ابوظہبی اور دیگر ریاستوں سے اطلاع ملی تھی کہ وہاں پاکستانی کچھ ویزہ مشکلات کا شکار ہیں ہماری بروقت توجہ سے یہ معاملہ حل ہورہا ھے کیونکہ عرب امارات کے حکمراں جانتے ہیں کہ پاکستانی سُلجھی ہوئی باصلاحیت اور باشعور قوم ھے اور اُن کی تعمیر و ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا اہم کردار ھے، شُرکاء سے اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اللّہ گواہ ھے کہ میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر پاکستان اور پاکستانیوں کی بات کرتا ہوں، جو بھی پاکستان سے باہر رہ رہا ھے وہ پاکستانی ھے اور اس ملک سے محبت کرتا ھے، اس کے مسائل اور مشکلات اُس کے میزبان ملک سے تقاضہ کرکے دُور کرنا میرے فرائض میں شامل ھے، نوٹ: وزیرِ خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہِ چونگی نمبر 14، اُن کا مکمل خطاب اور سی این این پاکستان کی نشریات کے آغاز پر اُن کی جانب سے دی گئی مبارکباد اور دُعا دیکھئے صرف اور صرف سی این این پاکستان پر۔ ازراہِ کرم اپنے موبائل پر سی این این پاکستان کی براہِ راست نشریات دیکھنے کے لئے، پاکستان سمیت دُنیا کے کسی بھی مُلک میں 24 گھنٹے کسی بھی وقت اِس👇لِنک کو کِلِک کیجئے، شُکریہ۔ http://live.cnnpakistan.tvShow less

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments