Saturday, February 17, 2024
Google search engine
HomeUncategorizedپولیس کا ھے فرض مدد آپ کی

پولیس کا ھے فرض مدد آپ کی

پولیس کا رٙویّہ اور کردار اُس روایتی آدھے گلاس کی مانند ھے جس میں پانی کی موجودگی پر کچھ لوگوں کی نظر میں وہ آدھا خالی ہوتا ھے جبکہ کچھ لوگ اُسے آدھ ہُوا

کہتے ہیں، بظاہر دونوں ہی جواب درست ہیں لیکن در حقیقت گلاس کو آدھا کہنے والے اپنی تنگ نظری ظاہر کرتے ہیں جبکہ گلاس کو آدھا بھرا ہُوا کہنے والے بادی اُلنّظر میں اپنے وسیع القلب ہونے کا ثبوت دیتے ہیں، اسی طرح پاکستان بھر میں پولیس کا رویّہ اور کردار ھے جسے تنگ نظری کے باعث ہمیشہ منفی پہلوؤں کو سامنے رکھ کر موازنہ کیا جاتا ھے وگرنہ محکمہ پولیس میں فرشتہ صفت افراد کی کمی نہیں ھے، ضرورت اس امر کی ھے کہ وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہُوئے آدھے بھرے ہُوئے گلاس کی مانند پولیس کے مثبت پہلوؤں کو بھی اُجاگر کیا جائے تاکہ مسلسل اور مستقل تنقید کا نشانہ بننے والا محکمہ پولیس اپنے قابلِ تعریف کرداروں کو دیکھ اور سُن کر اُن کی پیروی کرے اور اپنے خلاف عوام کی روایتی سوچ بدلنے میں معاون و مدد گار ثابت ہو، سی این این پاکستان نے بھی ایک ایسی ہی روایت کا امین ثابت ہونے کا ثبوت دیا ھے تاکہ یہ روایت زور پکڑے اور محکمہ پولیس کا مثبت چہرہ نمایاں ہو، جی ہاں۔ ۔’! ہمارے سامنے ایسے بیشمار واقعات رونما ہوتے ہیں جنہیں ہم اپنی تنگ نظری کی بناء پر بیان کرنے سے گُریز کرتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ شب ملتان کے علاقے بستی مثوانہ سے مُلحق تھانہ دہلی گیٹ کی حدود میں پرویز الٰہی پارک کے قریب یش آیا، جب کراچی سے آیا ایک نوجوان جوڑا اپنی 2 سالہ بچی کے ہمراہ رات کے آخری پہر قریباً 3 بجے اپنی موٹر سائیکل میں پیٹرول ختم ہوجانے کے باعث سنسان علاقے میں پیدل جارہا تھا ایسے میں مقامی تھانے کی ایک پولیس موبائل فرشتہ بن کر وہاں آن پہنچی اور اُس میں موجود نامعلوم آفیسر اور اہلکاروں نے اُنہیں اپنی منزلِ مقصود تک پہنچنے کے لئے نہ صرف پیٹرول فراہم کیا بلکہ سنسان علاقے سے نکل کر بارونق مقام ریلوے پھاٹک ممتازآباد تک اُن کے ساتھ چلتے رھے اِس غیبی مدد پر اُس نوجوان جوڑے نے کیا کہا دیکھئے اس خصوصی رپورٹ میں جو سی این این پاکستان پر نشر کی گئی ھے نوٹ: یہ خصوصی رپورٹ اور سی این این پاکستان کی آزمائشی نشریات میں شامل دیگر تمام رپورٹس ہماری 24 گھنٹے مُسلسل جاری رہنے والی نشریات میں بار بار نشرِ مقرر کے طور پر پیش کی جاتی ہیں، سی این این پاکستان کی یہ آزمائشی لائیو نشریات اگر آپ کسی وجہ سے اپنی ٹی وی اسکرین پر نہ دیکھ سکیں تو فکر مت کیجئے کیونکہ آپ یہ نشریات سی این این پاکستان کی ایپلیکیشن ڈائون لوڈ کرکے اپنے موبائل پر بھی دیکھ سکتے ہیں👇 http://ahmhostservices.com/app/CNNPak… اور اگر کسی وجہ سے ہماری ایپپلیکیشن ڈائون لوڈ نہ ہوسکے تو نیچے 👇 لائیو کا لِنک دیا گیا ھے آپ اُسے 24 گھنٹے کبھی بھی کِلِک کرکے پاکستان سمیت دُنیا کے کسی بھی مُلک میں رہتے ہُوئے بشمول آئی فون اپنے ہر قسم کے اسمارٹ فون پر براہِ راست دیکھ سکتے ہیں، http://live.cnnpakistan.tv اس کے علاوہ یہی 👆 لِنک کِلک کرکے آپ اپنی اسمارٹ ایل ای ڈی پر بھی سی این این پاکستان کی براہِ راست نشریات سے لُطف اندوز ہوسکتے ہیں، شُکریہ خواستگار: سید علی عمران سہروردی چیف ایگزیکٹیو کمیونٹی نیوز نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمیٹڈ 0144450 ® CNN Pakistan™ 576445 03009240590 061-4780207 www.cnnpakistan.tv

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments