Saturday, February 17, 2024
Google search engine
HomeUncategorized💐 اِنالِله وانا الیہ راجعون

💐 اِنالِله وانا الیہ راجعون

سرمائیہ کیمونٹی فخرِ سادات ڈاکٹر سید ذوالفقار علی 80 سال کی عمر میں انتقال فرمائے گئے اُن کی نمازِ جنازہ آج 14 دسمبر بعد نماز عصر 3 بج کر 45 منٹ پر عیدگاہ لیہ میں ادا کی جائے گی، یہ اطلاع انتہائی تکلیف دہ تھی، بہت دکھ ہوا لیکن ہم سب الله پاک کی امانتیں ہیں وہ جب چاہے اپنی امانت واپس لے سکتا ہے، ذوالفقار بھائی بہت ہی فرشتہ صفت انسان تھے اُنہوں نے اپنی زندگی میں وہ سب کچھ پایا جو اُنہوں نے اپنے رب سے مانگا اور بڑی آئیڈیل زندگی گزاری، اُنہوں نے آرگینک فوڈ انڈسٹری میں قابلِ قدر کارہائے نمایاں انجام دئے، اُن کیساتھ نہ صرف لیہ بلکہ گوجرانوالہ، ملتان اور کراچی میں بھی کچھ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ نیک، پرہیزگار، عبادت گزار اور متقی انسان تھے، وہ ایک کامیاب باپ، شوہر اور فرمانبردار اولاد تھے اُنہوں نے اپنی اولاد کی جس طرح تربیت کی ہے وہ رہتی دنیا تک اُن کیلئے صدقہ جاریہ ثابت ہوگی، ذہانت، فہم و فراست میں اُن کی اولاد اپنا ثانی نہیں رکھتی، اُن کے بچوں نے اپنی قابلیت کی بناء پر ہمیشہ اسکالرشپ پائی اور ماشاءالله

پاکستان اور بیرونِ ممالک میں اعلیٰ عہدوں پر فائض ہیں،
ڈاکٹر سید ذوالفقار علی سی این این پاکستان ڈسٹرکٹ لیہ کے بیورو چیف تھے مجھے کئی لوگوں نے لیہ کی بیورو شپ کیلئے کہا لیکن میں نے اُن کے ادب اور احترام میں کبھی کسی کو فوقیت نہیں دی، الله پاک اُن کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے، آمین
🌹 برائے تعزیت:
03338919162
صاحبزادہ سید اُقباء ذوالفقار علی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments