Friday, February 23, 2024
Google search engine
HomeGadgetsچیف پیٹرن ابو بکرغوری، شہید حمزہ علی عمران سے بے پناہ اُنسیت...

چیف پیٹرن ابو بکرغوری، شہید حمزہ علی عمران سے بے پناہ اُنسیت کی بناء پر ایک بار پھر ملتان پہنچ گئے

سی این این پاکستان کے چیف پیٹرن ابو بکر غوری شہید حمزہ علی عمران سے بے پناہ اُنسیت کی بناء پر دوبارہ ملتان پہنچ گئے، غمزدہ والدین و دیگر سوگوار اہلِ خانہ سے

ہمدردی کا اظہار کرتے ہُوئے تعزیت پیش کی، شہید کی قبر پر حاضری دی، اپنے ہاتھوں سے پھولوں کے پودے لگائے، سید مظفر علی شاہ نے دُعا فرمائی اور فاتحہ خوانی کی۔ کمیونٹی نیوز نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمیٹڈ سی این این پاکستان کے چیف پیٹرن ابو بکر غوری سی این این پاکستان کے شہید چئیرمین سید حمزہ علی عمران سے انتہائی دلی وابستگی اور عقیدت کی بناء پر نہ رہ سکے اور ایک مرتبہ پھر کراچی سے ملتان پہنچ گئے اور اُن کے غم زدہ والد سی این این پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو سید علی عمران سہروردی سے ملاقات کی اور اُن کے جواں سال صاحبزادے کی رحلت پر اپنی جانب سے دلاسہ اور تعزیت پیش کرتے ہُوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پر اُنہوں نے شہید سید حمزہ علی عمران کی قبر پر حاضری بھی دی اور وہاں اپنے دستِ مبارک سے گُلاب، رات کی رانی اور دیگر رنگا رنگ پھولوں سے مزین خوبصورت پودے لگائے، چیف پیٹرن ابو بکر غوری کے ہمراہ کراچی سے آئے عبدالرحمان قریشی اور ملتان بیورو کے اسٹاف چوہدری طارق شکیل جٹ، رانا محمد عرفان اور اعجاز حسین بلوچ نے بھی شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی میں شریک ہُوئے، بورڈ آف ڈائریکٹر سید مظفر علی شاہ نے انتہائی رِقّت انگیز ٹیلی فونک دُعا فرمائی جس میں شہید کے بلندیِ درجات، لواحقین کے لئے صبرِ جمیل اور پاکستان سمیت عالمِ اسلام کی سالمیت اور بقاء کی خصوصی دُعا کی گئی۔ چیف پیٹرن، چیف ایگزیکٹو اور سی این این پاکستان کے دیگر ممبران نے اپنے شہید چئیرمین کو کس طرح اظہارِ عقیدت پیش کیا آپ بھی مُلاحظہ فرمائیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments